ٹی ٹی پی کا معاملہ پاکستان خود حل کرے… کیا اشرف غنی کو معافی دی جائے گی؟ طالبان کا اہم بیان.
(ڈیلی طالِب)
“ٹی ٹی پی کا معاملہ پاکستان خود حل کرے۔ ان کے حوالے سے فیصلے کرنا اور لائحہ عمل بنانا پاکستان کا کام ہے افغانستان کا نہیں البتہ پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی”
افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاک افغان تعلقات، افغانستان میں بننے والی طالبان کی حکومت اور پاکستانی تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے بارے میں بتایا کہ” اگر پاکستانی طالبان، افغان طالبان کے سربراہ کو اپنا سربراہ مانتے ہیں تو انہیں ان کی بات بھی ماننا ہوگی”
سابق صدر اشرف غنی کا معاملہ
ایک سوال کے جواب میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ تمام افغان قوم کے لیے عام معافی کا اعلان کیا گیا ہے جس میں سابق صدر اشرف غنی بھی شامل ہیں۔ اگر اشرف غنی افغانستان واپس آنا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ ہمارا کسی سے انتقام لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib