48

نئےچیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل آئندہ ہفتے شروع ہوگا

نئےچیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل آئندہ ہفتے شروع ہوگا

(ڈیلی طالِب)

قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل آئندہ ہفتے شروع کیے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صدرمملکت نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

صدر مملکت پہلے وزیراعظم سے چیئرمین نیب کے لیے بذریعہ خط نام طلب کریں گے، پھر وزیراعظم سے موصول نام قائد حزب اختلاف کوبھیجیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو تعیناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائےگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں