65

کیا آپ نے ’دیو ہیکل‘ آلو دیکھا ہے؟

کیا آپ نے ’دیو ہیکل‘ آلو دیکھا ہے؟

(ڈیلی طالِب)

آلو ہم میں سے بہت سے لوگوں کو پسند ہےاور بہت سے لوگ اسے ناپسند بھی کرتے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو جس آلو کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں وہ آپ کو اچھا لگے نہ لگے لیکن حیران ضرور کر دے گا۔

اگر آپ خود سبزی لینے کے لیے بازار جاتے ہیں تو آپ نے دکان پر بڑے سائز کے آلو بھی دیکھے ہوں گے جو زیادہ تر فرنچ فرائز (چپس) بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں لیکن جس خاص آلو کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے وہ آپ نے آج سے پہلے نہیں دیکھا ہو گا۔

نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن سے تعلق رکھنے والا کسان اپنی زمین پر کھیتی باڑی میں مصروف تھا کہ اس کی کدال زمین کے اندر موجود کسی چیز سے ٹکرائی، پہلے پہل تو کسان سمجھا کہ یہ عجیب و غریب فنگس ہے جو بڑی ہو گئی ہے۔

لیکن جب کسان نے اس شے کو زمین سے نکال کر صاف کیا اور اس کا ذائقہ چکھا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گیا ہے کہ یہ تو ایک دیو ہیکل آلو ہے۔

کسان اور ان کی اہلیہ کا خیال ہے کہ یہ آلود خود سے زمین میں اگ آیا اور اسے اس سائز تک پہنچنے میں کئی سال لگے ہوں گے۔

جب آلو کا وزن کیا گیا تو وہ 7.8 کلو گرام بنا جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ وزن والا آلو 2011 میں سامنے آیا تھا جس کا وزن 4.98 کلو گرام تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں