74

حکومت کا تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہے، وزیرخارجہ

حکومت کا تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہے، وزیرخارجہ

(ڈیلی طالِب)

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کا تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، معاون خصوصی جاوید اختر انصاری، چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، ایم این اے ابرہیم خان، احمد حسن ڈیہڑ، اراکین اسمبلی قاسم عباس لنگاہ، محمد سلمان نعیم، سلیم اختر لابر، واصف مظہر راں، وسیم خاں بادوزئی، میاں طارق عبداللہ شریک تھے، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کا تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہے،عوام کی سہولت کیلئے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح بنایا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات ملنے کا آغاز ہوچکا ہے، ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ٹیکنکل اداروں سے سروے کرایا جائے گا، قومی تعمیر نو کے محکمے مقررہ وقت میں منصوبے مکمل کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں