مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر ریفرنڈم کی تجویز دیدی
(ڈیلی طالِب)
پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات پر عوامی ریفرنڈم کرانےکی تجویز دے دی۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم پر غورکیا جاسکتا ہے، قوم کو ‘ہاں’ یا ‘ناں’ میں فیصلہ کرنے دیا جائے ۔
مصطفیٰ نواز کھوکھرکا کہناہےکہ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات عوامی اہمیت کا معاملہ ہے، یہ فیصلہ کوئی بھی فرد یا حکومت یکطرفہ طور پر نہیں کرسکتی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہےکہ حکومت کس طرح عام معافی کا اعلان کرسکتی ہے ، اے پی ایس کے متاثرہ خاندانوں کوانصاف کب ملے گا؟