44

خواتین کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت ہوگی: افغان کرکٹ بورڈ

خواتین کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت ہوگی: افغان کرکٹ بورڈ

(ڈیلی طالِب)

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے نئے چیئرمین میرویس اشرف نے کہا ہے کہ افغان خواتین کرکٹر کھیلنا جاری رکھ سکتی ہیں۔

افغان نیٹ ورک طلوع نیوز کے مطابق اے سی بی کے محکمانہ مینیجرز کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ میں، اشرف نے کہا کہ خواتین کی کرکٹ آئی سی سی کی اہم شرائط میں سے ایک ہے اور وہ اسے حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی سی سی کے قواعد کے مطابق فل رکن کے لیے خواتین کی ٹیم بنانا لازمی ہے۔

افغانستان خواتین کرکٹرز کی پہلی ٹیم 2010 میں بنی اور خواتین کرکٹرز کو آخری بار کنٹریکٹ نومبر 2020 میں دیا گیا تھا۔

اے سی بی کے نئے چیئرمین نے کہا: ’ہماری لڑکیاں معمول کے مطابق کرکٹ کھیلیں گی اور ہم ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے اور تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔‘

اے سی بی کے نئے چیئرمین نے کہا: ’آئی سی سی کے تقاضوں کو اے سی بی اہمیت دیتا ہے۔‘

آئی سی سی نے اے سی بی کی قیادت میں حالیہ تبدیلیوں پر تنقید کی تھی اور افغانستان میں کرکٹ کا جائزہ لینے کے لیے ایک گروپ تشکیل دیا ہے۔

میرویس اشرف نے کہا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا: ’ہر ملازم کو اے سی بی کے ساتھ پابند رہنا چاہیے اور اپنے شعبے میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔‘

افغان قومی ٹیم میں کھیلنے والے سابق آل راونڈر میرویس اشرف کو رواں ماہ کو اے سی بی کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔

اس سے قبل عزیزاللّٰہ فضلی افغان کرکٹ بورڈ کے ان چارج تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں