58

عالمی ایجنسی فِچ کی ریٹنگ میں پاکستانی معیشت کی بی ریٹنگ برقرار

عالمی ایجنسی فِچ کی ریٹنگ میں پاکستانی معیشت کی بی ریٹنگ برقرار

(ڈیلی طالِب)

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی َفچ نے پاکستانی معیشت کی بی ریٹنگ برقرار رکھی ہے۔

فچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان حالیہ پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور بیرونی فنانسنگ کے باعث معاشی چیلنجز سے نمٹ سکےگا، پاکستان مارکیٹ بیس ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے معیشت کو درپیش چیلنجز سے بھی نمٹ لےگا۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق توانائی کی قیمتیں بڑھنے اور مضبوط داخلی ریکوری سے پاکستان کی بیرونی پوزیشن پر دباؤ ہے، پاکستان بڑھتے ہوئےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے بھی نمٹ سکےگا۔

فچ کے مطابق جون 2022 میں پاکستان کا مالی خسارہ 2.2 فیصد سے زیادہ رہےگا۔

فچ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ میں1.5 فیصد اضافہ ادائیگیوں کے توازن اور مہنگائی کی نشاندہی ہے،پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو مستقبل قریب میں قابل انتظام ہوناچاہیے، پاکستان رواں سال سکوک بانڈ جاری کرنے کا پروگرام بھی رکھتا ہے،اگرمہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے تو سیاسی دباؤکے پیش نظراصلاحات حکومت کا امتحان ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں