50

کترینہ کی ‘مایوں’ کی رسم کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں

کترینہ کی ‘مایوں’ کی رسم کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں

(ڈیلی طالِب)

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی کترینہ کیف کی مایوں کی رسم کی تصاویر سامنے آگئیں۔

کترینہ کیف نے کچھ دیر قبل انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ہلدی کی رسم کی 4 تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کے ہمراہ اداکار وِکی کوشل بھی دکھائی دیے۔

تصویر میں دونوں کے چہروں پر ابٹن لگا ہوا ہے۔

ایک اور تصویر میں کترینہ کے ہمراہ ان کے اہلخانہ دکھائی دیے جب کہ اداکارہ کے چہرے پر مسکراہٹ سے ان کی خوشی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

کترینہ کیف نے پوسٹ کا طویل کیپشن لکھنے کے بجائے 3 الفاظ پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا شکر، صبر، خوشی۔

دوسری جانب وِکی کوشل نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اسی کیپشن کے ساتھ اپنی رسم کی دیگر تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکار جوڑے کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد انہیں مبارکباد پیش کررہی ہے جب کہ شوبز انڈسٹری سے منسلک افراد وکی اور کترینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں