6

بلوچستان کے زمینداروں کیلئے سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ

خصوصی رپورٹ: مطیع اللہ مطیع
(ڈیلی طالب)زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان نے زمینداروں کے مسائل سے متعلق سیمینار کاانعقاد ،بجلی کے مسائل کیسکو چیف کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ زمینداروں کو بجلی ،کھاد سمیت دیگر مشکلات سے متعلق سیمینار منعقد کرکے صوبے کے پارلیمانی وسیاسی رہنمائوں ،زرعی ماہرین سمیت دیگر کواعتماد میں لیاجائے گا، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی ژالہ باری کے نتیجے میں گندم اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے حکومت سروے کرکے زمینداروں کے نقصانات کا جائزہ لیکر ازالہ کیلئے اقدامات اٹھائے۔ گزشتہ روز زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کا اجلاس زیر صدارت حاجی نبی بخش کرد منعقد ہوا اجلاس میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی،ملک محمد رمضان مہترزئی، حاجی نور احمد بلوچ، کاظم خان اچکزئی،حاجی شیر علی خان مشوانی، حاجی یعقوب شاہوانی، حاجی پار الدین ٹکری، حاجی عبداللہ میرزئی، حاجی عبیداللہ، سید نصیر احمد، صدیق اللہ آغا، حاجی افضل دشت، سفر خان کرد، حاجی سلطان محمد و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی نے ایجنڈا پیش کیا اور بتایا کہ گزشتہ روز زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کا نمائندہ وفد نے چیف سیکرٹری سے ملاقات کی تھی جس میں تین مسائل سیب کی اسمگلنگ ، بجلی بندش اور کھاد سے متعلق مطہر نیاز رانا کو آگاہ کیا جس پر چیف سیکرٹری کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب کے شہر ملتان میں زرعی میلہ میں شرکت کیا جائے گا۔ اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مختلف زرعی فیڈرز پر بجلی بندش و وولٹیج میں کمی کا سامنا ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ، پشین، دشت، گلستان، اسپلنجی میں بجلی کی وولٹیج میں کمی اور شفٹ پر ہونے سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں زمیندار ایکشن کمیٹی کا وفد کیسکو چیف کے ساتھ ملاقات کرکے معاملہ اٹھائیں گے، اجلاس میں بلوچستان کے زمینداروں کو درپیش مشکلات و مسائل سے متعلق ایک سمینار منعقد کرکے ان مسائل کو اجاگر کیا جائے گا سمینار میں بلوچستان کے زمیندار، پارلیمانی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، زراعت سے وابستہ افراد ماہرین و دیگر شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی ژالہ باری کے نتیجے میں گندم اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے حکومت سروے کرکے زمینداروں کے نقصانات کا جائزہ لیکر ازالہ کیلئے اقدامات اٹھائے۔ اس کے علاہ بلوچستان سے بنوں قامی جرگہ میں حاجی عبدالرحمن بازئی کی قیادت میں زمیندار ایکشن کمیٹی کا وفد شرکت کرے گا جس میں زمینداروں کے مسائل کو جرگے کے سامنے رکھا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں