61

سونے کی قیمتوں میں اضافے کارجحان جاری

سونے کی قیمتوں میں اضافے کارجحان جاری

(ٰڈیلی طالِب)

اسلام آباد: بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1752ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99 ہزار 108روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 500 روپے کم ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے پرمستحکم ہے، اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1200 روپے 27 پیسےپر مستحکم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں