60

کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکے میں پولیس اہلکار شہید، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکے میں پولیس اہلکار شہید، متعدد افراد زخمی

(ڈیلی طالِب)

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے میں پولیس اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ڈیلی طالِب کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا پولیس ٹرک کے قریب ہوا ہے۔

دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، زخمیوں میں 5 مزید پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا بلوچستان یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے قریب کھڑے پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا، اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا، جب کہ دھماکے اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کر دینگے، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو تمام وسائل اور معاونت فراہم کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں