لاہور: 7 سالہ بچی کو زیادتی اور قتل کرنیوالے مجرم کو 25 سال قید کی سزا
(ڈیلی طالِب)
لاہور: عدالت نے 7 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو قید کی سزا سنادی۔
ڈیلی طالِب کےمطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم منشاد کو 25 سال قید کی سزا سنائی۔
عدالتی حکم کے مطابق مجرم کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
سزا پانے والے مجرم منشاد کے خلاف زیادتی کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا اور دورانِ سماعت عدالت نے مقدمے میں 13 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib