امریکی ناظم الامورکی شہباز شریف اور مریم سے ملاقاتیں،سیاسی امور پرتبادلہ خیال
(ڈیلی طالِب)
پاکستان میں امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نےلاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور خطےکی صورت حال سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی ناظم الامورکی شہباز شریف سےملاقات میں خطےکی صورت حال اور سیاسی امورپرتبادلہ خیال ہوا۔
بعد ازاں امریکی ناظم الامور نے مریم نواز سے بھی جاتی عمرا میں علیحدہ ملاقات کی اور خطےکی صورت حال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا، مریم نواز نے امریکی ناظم الامور کے لیے ظہرانےکا اہتمام بھی کیا۔
ترجمان کے مطابق مریم نواز نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی حکومت کو مبارک باد دی اور پاکستان کے عوام کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام دیا۔
مریم نواز نےکہا کہ افغانستان میں کسی مداخلت کے حامی نہیں، افغان عوام ،خواتین اور بچوں کے لیے امن،ترقی اورخوش حالی چاہتے ہیں ، افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے سازگار فضا ضروری ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ جمہوریت، ترقی اور سلامتی پر مبنی ایجنڈے کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، ایسی سازگار فضا ضروری ہےجس میں افغان مہاجرین گھروں کو لوٹ سکیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib